Wednesday, July 29, 2026
No menu items!
Google search engine
ہومپاکستانایمان مزاری رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

ایمان مزاری رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں آج ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو پھر گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایمان مزاری کو گزشتہ ہفتے عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انہیں آج بروز پیر بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول

تازہ ترین تبصرے