پٹس برگ (نیوز ڈیسک )دنیا میں لاکھوں، معذور اور بزرگ افراد ایسے ہیں جنہیں لباس پہننے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اب ان کی مدد کے لیے روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ کارنیگی میلون نامی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک روبوٹک بازو بنایا ہے جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو لباس پہنا سکتا ہے۔ مرکزی محقق، یوفائی وینگ اس یونیورسٹی کے روبوٹک انسٹیٹیوٹ میں پی ایچ ڈی محقق ہیں۔ وہ کہتے کہ لباس میں مدد دینے والے اکثر روبوٹ صرف ایک ہی طرز کا کام کرسکتے ہیں۔ یہ روبوٹ ہسپتال کے گاؤن کو مریض کے پھیلے ہوئے بازو سے پہنانے کا ہی سادہ اور آسان کام کرسکتےہیں۔
روبوٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے اور وہ تیزی سے سیکھتا رہا اور کئی طرح سے لباس پہنانے کا ماہر ہوگیا۔ روبوٹ کو مختلف اقسام کے کپڑوں کی شناخت اور پہنانے کے بھی قابل بنایا گیا۔
اس طرح روبوٹ نے 17 انسانوں پر 510 مرتبہ اپنی صلاحیتیں آزمائیں۔ اس میں پانچ اقسام کے کپڑے شامل تھے، لوگ مختلف جسامت کے تھے۔ روبوٹ نے آستین سے شرٹ پہنائی اور اس کام میں 85 فیصد کامیاب رہا۔
مریضوں اور معذوروں کی بڑی مشکل آسان،حیرت انگیز روبوٹ تیار
مقالات ذات صلة




