اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوئی ناردرن حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع لڑکیوں کے مدرسے جامعہ حفصہ میں لاکھوں روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے گیس چوری کے خلاف مہم جاری ہے، خصوصی ٹیم جامعہ سیدہ حفصہ پہنچ گئی جہاں یہ معاملہ سامنے آیا کہ مدرسے میں لاکھوں روپے کی گیس چوری کر لی جاتی ہے۔
سوئی گیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے، مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود نہیں۔




