Wednesday, July 29, 2026
No menu items!
Google search engine
ہومشوبزکپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر...

کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک وائرل کلپ شیئر کیا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ایک شو کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر پر گفتگو کی۔ اسی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ ‘خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔ اب کپل شرما نے بھی یہ ہی وائرل ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔ بھارتی کامیڈین نے شیئر کردہ کلپ کو تالیاں بجانے والے ایموجیز سے سراہا اور لکھا کہ یہ بالکل سچ بات ہے۔ کپل شرما کا ویڈیو پر یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

سب سے زیادہ مقبول

تازہ ترین تبصرے