کراچی (نیوز ڈیسک )کے الیکٹرک نے نارتھ کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں واقع شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے مقبرے کے احاطے کی بجلی کاٹ دی۔مہدی حسن کے مقبرے کے خدمت گار محمد قیوم نے بتایا کہ بجلی کا کنکشن سابق ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے لگوایا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پودوں کو پانی دینے کے لیے موٹر چلانا پڑتی ہے۔ یادرہے کہ مہدی حسن کے مقبرے کا افتتاح سابق ڈی سی سینٹرل طحہٰ سلیم نے 2 فروری کو کیا تھا۔




